12 نومبر 2011 - 20:30

شام نے عرب لیگ کے فیصلے کو عرب لیگ کے بنیادی منشور کے خلاف قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ عرب لیگ عرب عوام کی نمائندہ تنظیم نہیں بلکہ امریکی آلہ کار تنظیم بن گئی ہے جو امریکہ کی مرضی و منشاء اور اس کے مفادات کے لئےکام کررہی ہے۔

ابنا: عرب لیگ میں شام کے نمائندے نے عرب لیگ کے فیصلے کو عرب لیگ کے بنیادی منشور کے خلاف قراردیتے ہوئےکہا ہے کہ عرب لیگ عرب عوام کی نمائندہ تنظیم نہیں بلکہ امریکی آلہ کار تنظیم بن گئی ہے جو امریکہ کی مرضی و منشاء کے مطابق کام کررہی ہے۔ عرب لیگ نے شام کے خلاف سفارتی واقتصادی پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عرب لیگ کے اس فیصلے کو امریکہ اور اسرائیل کی پشتپناہی حاصل ہےشام کے بارے میں غور کے لئے قاہرہ میں عرب لیگ کے 22 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس ہوا ،جس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطر کے وزیر خارجہ شیخ حمد بن جاسم آل ثانی نے بتایا کہ شام کی حکومت کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ شام کے خلاف سفارتی واقتصادی پابندیاں عائد کرنیکی قرارداد منظور کی گئی ہے جبکہ شام کی حکومت نے عرب لیگ کی قرارداد مسترد کرتے ہوئے اسے لیگ کے آئین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ شام کے سفیر نے الزام لگایا کہ عرب لیگ امریکہ اور مغرب کے زیر اثر کام کررہی ہے۔
............

/169